نائب صدر حامد انصاری جکارتہ میں بحر ہند علاقے کے 21 ممالک کی تنظیم (آئي
اوآراے) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے آج انڈونیشیا روانہ ہوگئے، اس
سربراہی کانفرنس کا موضوع پرامن، مستحکم اور خوشحال ہند اوقیانوس کے
سمندری تعاون کومضبوط کرنا۔نائب صدر کانفرنس میں
روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ
حکمت عملی تیار کرنے کے لئے رکن ممالک کے مفکرین سے تعاون کی ضرورت پر زور
دیں گے۔کانفرنس میں آئي اوآراے سے متعلق سمجھوتے اور منصوبوں کو تسلیم کیا جا
سکتا ہے اور تشدد سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی پر اعلانیہ بھی جاری کیا جا
سکتا ہے